جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں نوجوان کا قتل۔ نعش برہنہ حالت میں پائی گئی

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں ایک نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق بنڈلہ گوڑہ کے قریب سنسان مقام پرنامعلوم نوجوان کی نعش پائی گئی جس کے جسم پرزخموں کے نشانات موجود ہیں۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ مہلک ہتھیارسے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا گیا۔ نعش برہنہ حالت میں پائی گئی۔ متعلقہ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم اورشناخت کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا اوراس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button