حیدرآباد میں قتل کی ایک اور واردات

حیدرآباد:حیدرآباد میں ایک نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق آصف نگر پولیس اسٹیشن حدود میں نوبل ٹاکیز کے قریب کل‌ رات دیر گئے نا معلوم افراد نے شاداب نامی نوجوان پر چاقو سے حملہ کردیا تھا اسے شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے عثمانہ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا اور حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس مصر ف تحقیقات ہے۔