تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش کے باعث جمعہ 28 جولائی کو بھی تعلیمی اداروں کو تعطیل

حیدرآباد 27 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ ریاست میں زبردست بارش کے پیش نظر حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی اداروں کو جمعہ 28 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نے جمعہ کو تعلیمی اداروں میں تعطیلات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر سبیتا اندرا ریڈی کو اس سلسلے میں احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

گزشتہ ہفتے سے ریاست بھر میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے دو  دنوں میں ریاست بھر میں انتہائی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ اس پس منظر میں حکومت نے اسکولوں کو چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اس سے قبل حکومت نے چہارشنبہ اور جمعرات کو بارش کے پیش نظر دو دن کی تعطیلات دی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button