نیشنل

آندھراپردیش ،گیس سلنڈرس کی لاری میں لگی بھیانک آگ۔ 100 سلنڈر‌دھماکے سے پھٹ پڑے۔ویڈیو دیکھیں

پرکاشم: ریاست آندھراپردیش میں گیس سلنڈرس سے بھری لاری شعلہ پوش ہوگئی جس کے نتیجہ میں قریب 100 سلنڈرس دھماکہ سے پھٹ پڑے۔ اس حادثہ کے بعد مقامی افراد میں خوف ودہشت کی لہردوڑ گئی۔

یہ حادثہ اننت پور گنٹور نیشنل ہائی وے پر جمعرات کی رات دیر گئے ضلع پرکاشم میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق لاری میں 300سے زائد سلنڈر تھے جن میں سے 100سے زائد پھٹ پڑے جس کی وجہ سے لاری مکمل طور پر جلکر خاکستر ہوگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارت گیس سے سلنڈرس لے کر جانے والی لاری کے کیبن میں اچانک آگ لگ گئی جس کے ساتھ ہی ڈرائیور نیچے اتر گیا اور اس کے کچھ دیر بعد سلنڈرس پھٹنا شروع ہوگئے۔

پولیس نے بروقت چوکسی اختیار کرتے ہوئے مقام حادثہ کے قریب 300 میٹر کی دوری پر رہنے والے تیس مکانات کو خالی کرادیا۔ لاری گیس سلنڈرس کی تھی جس کی وجہ سے دور سے آگ بجھانے کا کام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button