August 11, 2020

تلنگانہ میں کارپوریٹرس کو ٹریننگ کلاسس

تلنگانہ میں کارپوریٹرس کو ٹریننگ کلاسس

چیف منسٹر کے سی آر نے ریاست کے 6 میونسپل کارپوریشن کے ٹی آر ایس کارپوریٹرس کے لئے تین روزہ تربیتی کلاسس دینے کا فیصلہ کیا ہے  جی ایچ ایم سی کے کارپوریٹرس کو 11 اور 12 اپریل اور ورنگل,کھمم,کریم نگر,نظام آباد, راماگنڈم کے کارپوریٹرس کو 13 اپریل کو پرگتی ریساٹ میں تربیت دی جاے گی.چیف منسٹر نے آج بلدی نظم نسق محکمہ کا جایزہ لیا.جس میں کڈیم سری ہری,کے ٹی آر,نرسمھاریڈی,ٹی سرینواس یادو,پدماراو, جی ایچ ایم سی کمشنر,ایچ ایم ڈی اے کمشنر,دوسرے موجود تھے چیف منسٹر نےکہا کہ سابق حکومتوں کی پالیسوں کی وجہ سے جی ایچ ایم سی کی مالی حالت ابتر ہوگئی ہے شہر میں کیا کیا ضرورت ہے عوامی ضرورتوں کو پورا کرنے کیا اقدامات کرنا چاہیے حکومت نےعوام سے جو وعدے کئے اسے پورا کرنے کے منصوبہ کو تیار کس طرح کیا جاے.تربیتی کلاسس میں بتایا جاے.کے سی آر نے کلاسس میں رکن اسمبلی اور پارلیمنٹ کو بھی شرکت کا مشورہ دیا.ناگپور,ممبی, دہلی کارپوریش میں عمل ہونے والے پروگرام کا مطالعہ کریں. اور ان کارپوریشن کے میرس,کارپوریٹرس, کمشنرس کو بھی تربیتی کلاسس میں مدعو کرتے ہوے ان تجربات حاصل کریں.کے سی آر نے کہا ہر اسمبلی حلقہ میں 4700 مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا.زمین کی نشاندہی بھی جاری ہے ان کاموں میں تیزی لانے رکن اسمبلی اور کارپوریٹر کو مل کر کام کرنا ہوگا.