جنرل نیوز

آرمور حلقہ اسمبلی کی 48 مساجد میں سولار سسٹم کیلئے ایک کروڑ فنڈ کی منظوری 

سمیر احمد کی ایم ایل سی کے کویتا اور رکن اسمبلی جیون ریڈی سے کامیاب نمائندگی 

نظام آباد:30/ جنوری (اردو لیکس) تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی آرمور کی 48 مساجد پر سولار سسٹم کی تنصیب کیلئے ایک کروڑ روپئے فنڈ کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے عنقریب یہ رقم تمام مساجد کو اجراء کردی جائے گی۔ آج ایم ایل سی کے کویتا کی رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے ہمراہ نظام آباد آمد کے موقع پر سمیر احمد نے ملاقات کرتے ہوئے منظورہ فنڈ کی اجرائی کے سلسلہ میں نمائندگی کرنے پر رکن اسمبلی جیون ریڈی نے ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے منظورہ فنڈ کی اڈمنسٹریٹیو منظوری کو یقینی بنانے پر زور دیا جس پر ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے تمام مساجد کو فنڈ جاری کردیا ہے

 

جس پر سمیر احمدضلع حرکیاتی قائد بی آرایس پارٹی نے ایم ایل سی کے کویتا اور رکن اسمبلی آرمور مسٹر جیون ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ سمیر احمد نے بتایا کہ 2018 ء میں تلنگانہ ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم سے آرمور حلقہ اسمبلی کی مساجد پر سولار سسٹم تنصیب کرنے کے سلسلہ میں نمائندگی کرتے ہوئے رکن اسمبلی جیون ریڈی نے جی او آرٹی نمبر 323 کے ذریعہ ایک کروڑ روپئے فنڈ کی منظوری کو یقینی بنایا تھا منظورہ فنڈ کو جاری کردیا گیا ہے حلقہ اسمبلی آرمور کی تمام مساجد پر اب سولار سسٹم نصب کرتے ہوئے مصلیان مسجد کو عصری سہولتیں فراہم کی جائے گی رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے آج نظام آباد میں ایم ایل سی کے کویتا سے سمیر احمد کی ملاقات کے موقع پر انہیں بتایا کہ سمیر احمد نے مساجد پر سولار سسٹم نصب کرنے کے سلسلہ میں فنڈ کی اجرائی تک مسلسل توجہ مرکوز کرتے رہے جس پر ایم ایل سی کے کویتا نے سمیر احمد کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button