August 11, 2020

کریمنگر میں زبردست بارش،بجلی گرنے سے ایک کی موت

کریمنگر میں زبردست بارش،بجلی گرنے سے ایک کی موت

تلنگانہ کے ضلع کریمنگر میں آج اچانک ہویی غیر موسی بارش سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ شدید گرمی کے دوران آج دوپہر کے بعد اچانک موسم تبدیل ہوگیا اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہونے لگی۔ تیز ہوایں چلنے کی وجہہ سے بعض مقامات پر درخت اکھڑ گیے جبکہ بعض گھروں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ضلع کے جگتیال، سرسلہ ، راما گنڈم ، ویمل واڑہ ، کورٹلہ اور دیگر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران بجلی گرنے سے دھرم پوری منڈل میں نریش نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔