نیشنل

فائرنگ میں گینگسٹر عتیق احمد کو 9 اور اشرف کو 5 گولیاں لگیں _ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

لکھنو _ 17 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے پریاگ راج میڈکل کالج  کے احاطے میں ہفتہ کی رات فائرنگ میں مارے جانے والے گینگسٹر عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے

دونوں بھائیوں کو پولیس کی موجودگی میں  تین افراد نے  فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس فائرنگ میں عتیق احمد کو 9 گولیاں لگیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ گینگسٹر عتیق احمد کے جسم پر گولیوں کے 9 زخم تھے۔ عتیق کے بھائی اشرف احمد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان  کے جسم سے پانچ گولیاں نکلی ہیں۔

ایک گولی عتیق کے سر میں لگی۔ اور باقی 8 گولیاں اس کے سینے اور کمر میں لگیں۔ دونوں کو میڈیکل چیک اپ کے لیے لے جانے کے دوران تین افراد نے پوائنٹ بلینک رینج پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے عتیق اور اشرف موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے ۔ ڈاکٹروں کی پانچ رکنی ٹیم نے پوسٹ مارٹم کیا۔ ایک گولی اشرف کے چہرے میں اور چار پیٹھ میں لگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button