نیشنل

عتیق احمد کی طرح مجھے بھی گولی مار دی جائے گی _ اعظم خان کا سنسنی خیز بیان _ ویڈیو دیکھیں

لکھنو _ 29 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور اسمبلی سے نااہل قرار دئے گئے سابق رکن اسمبلی اعظم خان نے آج ایک سنسنی خیز بیان دیا ہے ۔  طویل عرصے کے بعد اعظم خان نے خرابی صحت کے باوجود آج اترپردیش میں ہونے والے میونسپل انتخابات  کی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کی امیدوار فاطمہ زبی کی جانب سے انتخابی مہم چلائی، جو رام پور بلدیہ کے صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعظم خان نے اپنے سنسنی خیز تبصرے میں  کہا کہ انہیں اپنی جان کا خوف ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں بھی گینگسٹر اور سیاستدان عتیق احمد کی طرح گولی مار دی جائے گی۔ آپ مجھ سے اور ہمارے بچوں سے کیا چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ کوئی آئے اور ہمارے سر میں گولی مار دے..؟   انہوں نے کہا کہ نظام ہند کو بچاو اور قانون کو بچاو ۔

 

ہم ووٹ دیں گے۔ یہ ہمارا پیدائشی حق ہے لیکن وہ بھی ہم سے دو بار چھین لیا گیا ہے۔ اگر اسے تیسری بار چھین لیا جاتا ہے تو شاید ہمیں  سانس لینے کا  حق بھی  نہیں رہے گا، انہوں نے اسمبلی سے انھیں نااہل قرار دینے کے معاملے کا بھی  ذکر  کیا ۔ اس سے قبل اعظم خان رام پور صدر حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ اپریل 2019 میں رام پور میں ہونے والی انتخابی مہم  میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف سنگین الزامات لگانے پر اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور بعد میں عدالت نے انھیں  جیل کی سزا سنائی۔ جس کے فوری بعد ان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button