نیشنل

مہاراشٹرامیں زبردست بارش۔ مٹی کے تودے گر پڑے 5 افراد ہلاک 100 لاپتہ

ممبئی: شمالی  ہند کی کئی ریاستوں سمیت ریاست مہاراشٹر میں شدید بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے دوران ضلع رائے گڑھ کے ایک گاؤں میں کل رات مٹی کے تودے گرنے اور زمین کھسکنے سے تقریباً 40 مکانات کو نقصان پہنچا اور 5 افراد ہو گئے ہیں جبکہ تین زخمی بتائے گئے ہیں۔ مہلوکین اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

 

 

واقعہ کے بعد قریب 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ کھالاپور تحصیل کے ارشال واڑی گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد این ڈی آر ایف کی جانب سے بچاؤ راحت کاری سرگرمیوں میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ مرنے والوں میں ریسکیو ٹیم کے کارکن کے بھی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے رائے گڑھ ضلع کی کھالاپور تحصیل کے ارشال واڑی گاؤں کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button