تلنگانہ

او بی سی کو دئے گئے 10 فیصد تحفظات میں مودی حکومت نے مسلمانوں کو بھی شامل کیا : نظام آباد بی جے پی امیدوار ڈی اروند

معاشی طورپر کمزور بشمول مسلمان اعلیٰ ذات طبقات وزیر اعظم نریندر مودی نے 10فیصد تحفظات عطا کئے

کئی ایجنڈوں پرمشتمل پارلیمانی انتخابات اہمیت کے حامل۔ نظام آباد پارلیمانی امیدوار ڈی اروند 

نظام آباد:2 /مئی (اردو لیکس) نظام آباد بی جے پی پارلیمانی امیدوار و موجودہ ایم پی مسٹر دھرم پوری اروند نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے واحد وزیر اعظم ہے جو اکنامیکل ویکر سیکشن(EWS) کے تحت بشمول مسلمانوں تمام اعلیٰ ذات غریب طبقات کو ملک بھر میں پہلی مرتبہ 10%تحفظات عطا کئے جبکہ 70سال تک حکومت میں رہنے والی کانگریس پارٹی نے مسلمانوں کو تحفظات دینے کی نیت ہی نہیں تھی

 

۔ نظام آباد پارلیمانی امیدوار مسٹر ڈی اروند آج دفتر ضلع بی جے پی نظام آباد منعقدہ صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کردیا کہ ملک میں ایس سی، ایس ٹی، او بی سی تحفظات برقرار رہیں گے جبکہ کانگریس پارٹی تحفظات کے نام پر سستی سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر تحفظات دینے کی مخالف ہے۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ میں لاکھوں افراد کو مفت اناج سربراہ کررہے ہیں۔

 

مسٹر ڈی اروند نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی انتخابی جلسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنار ہے ہیں جو سی ایم کے عہدہ پر رہتے ہوئے انہیں زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ پارلیمانی انتخابات ملک کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس میں CAA، NRCیکساں سیول کوڈ، آرٹیکل 370، رام مندر کی تعمیر جیسے اہم ایجنڈوں پر انتخابات لڑے جارہے ہیں لیکن چیف منسٹر ریونت ریڈی 6ضمانتی اسکیمات پر عدم عمل آوری کے مسئلہ کو تحفظات کی طرف موڑتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ریاست گجرات سے آنے کی بات کرنا اور بی جے پی حکومت کے اقدامات کو گدھے کا انڈا قرار دینا کیا چیف منسٹر کو یہ کہنا زیب دیتا ہے۔ کیا گدھا انڈا دے سکتا ہے۔غور کرنے کی بات ہے۔نظام آباد پارلیمانی امیدوار نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نظام شوگر فیکٹری کے احیاء کے تعلق سے ہر آئے دن متضاد بیانات دے رہے ہیں کبھی کچھ کبھی کچھ کہہ رہے ہیں۔مضحکہ خیز ہے۔چیف منسٹر ریونت ریڈی انہی وجوہات کی وجہہ سے وہ 420بن کر رہ گئے ہیں اور کانگریس جوکر پارٹی تیارہوکر رہ گئی ہے۔

 

مسٹر ڈی اروند نے ہلدی بورڈ کے قیام کے تعلق سے واضح کیا کہ ہلدی بورڈ آفس نظام آباد میں ہی قائم ہوگا۔نظام آباد بی جے پی ایم پی امیدوار دھرم پوری اروند نے نظام آباد کانگریس پارلیمانی امیدوار جیون ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ 75سال کی عمر میں پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینا ان کیلئے کیا ضروری تھا۔ اس صحافتی کانفرنس میں نظام آباد اربن ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائنا، بی جے پی قائدین پلے گنگاریڈی، موہن ریڈی، شراونتی ریڈی، خضر ایازو دیگر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button