جنرل نیوز

کراٹے ٹیچر نے پٹائی کردی 4 سالہ بچی زخمی۔حیدرآباد کے پلے اسکول میں واقعہ

حیدرآباد: کراٹے ٹیچر کی جانب سے پلے اسکول میں زیر تعلیم چار سالہ بچی کو زدوکوب کرنے کا واقعہ الوال پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق روتیکا نامی چار سالہ لڑکی سبھاش نگر کے ایک پلے اسکول میں پڑھتی ہے۔ اسی اسکول میں کراٹے ماسٹر کے طور پر کام کرنے والے کلیان نے جمعہ کو روتیکا کو غصے میں مارا جس کے نتیجے میں لڑکی کے پاؤں پر زخم آیا۔ جب والدین نے گھر پہنچنے کے بعد اپنی بیٹی کو دیکھا تو انہوں نے معاملے کے بارے میں دریافت کیا اور فوری طور پر الوال پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button