جنرل نیوز

عادل آباد ۔ مسجد اشاعت اسلام کی جدید کمیٹی کی تشکیل ۔ امین الدین صدر اور محمد اقبال نائب صدر منتخب

عادل آباد۔ 21/ فروری (اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد کے اندرما کالونی/مدینہ کالونی میں واقع مسجد اشاعت اسلام کی جدید کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔جدید کمیٹی میں بحیثیت صدر محمد امین الدین کو صدر،نائب صدر محمد اقبال(آئس فیکٹری اونر) کو منتخب کیا گیا۔جبکہ جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے پرویز بھائی اور سیف الدین کا خازن کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا۔اس موقع پر مسجد اشاعت اسلام کی نو منتخب کمیٹی کے ذمہ داران نے بحسن و خوبی اخلاص کی بنیاد پر مسجد کی خدمت کرنے کا عزم کیا۔اس موقع پر مصلیان نے نو منتخب ذمہ داران کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مسجد کی خدمت کے سلسلہ میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button