تلنگانہ

حیدرآباد میں گزشتہ 6 ماہ میں 72 لاکھ بریانی آن لائن آرڈر

حیدرآباد _ یکم جولائی ( اردولیکس) دنیا بھر میں مقبولیت رکھنے والی حیدرآبادی بریانی نے 6 ماہ میں 72 لاکھ بریانی آن لائن آرڈر کے ذریعے  ایک اور ریکارڈ بنایا ہے

 

ملک بھر میں فوڈ ڈیلیوری کرنے والی کمپنی سوئگی نے اپنے حیدرآباد کے مرکز سے حیدرآبادی بریانی کے آرڈرز کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ سوئگی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں فروخت ہونے والی بریانی کے ہر پانچ میں سے ایک آرڈر حیدرآبادیوں کے ذریعہ خریدا جاتا ہے۔ گزشتہ 180 دنوں میں 72 لاکھ بریانی کا آرڈر دیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ 9 لاکھ لوگوں نے  دم بریانی کا آرڈر دیا، 7.9 لاکھ لوگوں نے بریانی چاول کا آرڈر دیا اور 5.2 لاکھ لوگوں نے سوئگی پر منی بریانی کا آرڈر دیا۔

 

اس سال یکم جنوری سے 15 جون تک کے آرڈرز کا تجزیہ کرنے والی سوئگی نے تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے  جس میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ آرڈر حیدرآباد کے علاقے کوکٹ پلی میں بک ہوئے ۔اس کے بعد بلترتیب مادھاپور، بنجارہ ہلز اور گچی باولی کے علاقے شامل ہیں ۔سوئگی کی جانب سے شہر بھر میں 15 ہزار ریستوران کی  بریانی کے ذائقے عوام کو پیش کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button