نیشنل

نریندرمودی کا کل کرناٹک اورمہاراشٹرا کا دورہ

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی کل یعنی 19 جنوری کو کرناٹک اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ کرناٹک میں وزیراعظم یادگیری اورکلبرگی اضلاع جائیں گے۔ وہ دن میں تقریباً 12 بجے یادگیری ضلعے میں Kodekal کے مقام پر زراعت، پینے کے پانی اور قومی شاہراہ سے متعلق مختلف ترقیاتیپروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ دوپہر بعد وزیراعظم کلبرگیضلعے میں Malkhed پہنچیں گے، جہاں وہ نو اعلان شدہ ریوینیوگاؤں کے باشندوں کو مالکانہ حقوق سے متعلق دستاویز تقسیم کریں گے اور ایک قومیشاہراہ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ شام میں وزیراعظم ممبئی میں کئی ترقیاتیاقدامات کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ ممبئی میٹرو کی دو لائنوں کا افتتاح بھی کریں گے اور میٹرو سے سفر بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button