نیشنل

تلنگانہ کانگریس کی سرگرمیاں دہلی منتقل _ چیف منسٹر کے انتخاب کے لئے کھرگے کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ، راہول گاندھی بھی شریک

نئی دہلی _ تلنگانہ کانگریس کی سرگرمیاں دہلی منتقل ہوگئی ہیں دہلی میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے  انتخاب کے لئے مشاورت جاری ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اتم کمار ریڈی نے کچھ دیر  قبل ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کی ۔ ایسا لگتا ہے کہ دونوں نے چیف منسٹر اور کابینہ کی تشکیل پر تبادلہ خیال  کیا ۔ شیوا کمار سے میٹنگ کے بعد بات کرتے ہوئے اتم کمار نے کہا کہ  چیف منسٹر کے طور پر جس کے نام کا بھی اعلان کیا جائے گا وہ ان کے لیے قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ایم پی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ہائی کمان چیف منسٹر اور دیگر مسائل پر فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ایل پی کا فیصلہ صرف ہائی کمان کے ہاتھ میں ہے انہوں نے کہا کہ کھرگے سی ایم امیدوار کا اعلان کریں گے۔

دوسری طرف راہول گاندھی نے دہلی میں ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر سینئر لیڈر کے  سی وینوگوپال اور ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کی۔ فی الوقت چیف منسٹر کے انتخاب پر بات ہو رہی ہے۔ اور کچھ دیر میں واضح ہو جائے گا کہ چیف منسٹر کون ہے۔ اے آئی سی سی کے مبصرین دوبارہ حیدرآباد آئیں گے اور اس بات کا اعلان کریں  گے کہ کون چیف منسٹر اور ڈپٹی سی ایم ہوگا

متعلقہ خبریں

Back to top button