مبارکباد

عادل آباد شہر کی ماہانہ شعری نشست اور عتیق الرحمن صاحب پرنسپل نونہال اردو ہائی اسکول کی تہنیت

شہرِ عادل آباد کی ماہانہ شعری نشست اور عتیق الرحمن صاحب (پرنسپل نونہال اردو ہائی اسکول) کو ضلع ناندیڑ کی طرف سے بیسٹ ٹیچر اوارڈ ملنے کی خوشی اور حوصلہ افزائی میں اُن کی تہنیت۔

 

25فروری 2023ء بہ روز سنیچر 9بجے شب،بزمِ کاروانِ ادب اور ادارۂ ادب اسلامی کے زیرِ اہتمام بہ مقام نونہال اردو ہائی اسکول میں ایک کامیاب مشاعره کا انعقاد عمل لایا گیا، جس کی صدارت جناب نصیر احمد صاحب (پوسٹل ڈپارٹمنٹ) نے فرمائی اور مہمانِ خصوصی جناب عتیق الرحمن صاحب (پرنسپل نونہال اردو ہائی اسکول) رہے جبکہ نظامت کے فرائض نوجوان شاعر "محمد سمؔیر” نے انجام دیے۔ مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز نوآموز طالبِ علم محمد امان سے ہوا جن کے بعد ضیاء ہاشمی، کلیم خادمؔ، یاسؔین باوزیر، شوکت علی شوکتؔ، محمد عالِمؔ، ڈاکٹر نصیر احمد نصیرؔ، محمد سمؔیر، عبد العزیز بشرؔ، ہارون علی ماجدؔ، مولانا عبدالرحیم ذاکؔر، محمد عبدالہادی اور سینئر شاعر عبد الرحیم راہیؔ صاحبان نے اپنے کلام سے ایک سماع باندھ دیا اور سامعین سے خوب داد بٹوری۔۔۔۔۔ اور پھر ڈاکٹر نصیر صاحب کے اظہارِ تشکر سے کامیابی کے ساتھ مشاعرہ اختتام پذیر ہوا۔

نوٹ: اگلا مشاعرہ 18مارچ بہ مقام دفتر جماعت اسلامی عادل آباد میں ہوگا۔ إن شاء الله

متعلقہ خبریں

Back to top button