انٹر نیشنل

حج سیزن میں عازمین کی مدد قابل ستائش۔ سعودی ولی عہد

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے حسب روایت بدھ کو منی پیلس میں شاہی شخصیات، مفتی آعظم، علما، شیوخ، جی سی سی کے اعلی حکام، وزرا اور سیکورٹی فورسز کے حکام کا خیر مقدم کیا ہے۔عرب نیوز اور الاخباریہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور حجاج کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور حج سیزن میں عازمین کی مدد کےلیے عسکری اور سول تنظیموں کی کوششوں کی تعریف کی۔

 

 

 

اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’ریاستی اداروں کی جانب سے کی جانے والی کوششیں، عازمین کی خدمت، ان کے آرام کو یقننی بنانے اور ان کی سلامتی کو برقرار رکھنے کےلیے مسلسل کام پر فخر ہے‘۔انھوں نے کہا کہ ’ہم یہ کوششیں کرتے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں گے تاکہ ہر سال حج کی ادائیگی کو آسان بنایا جا سکے‘۔

 

 

 

ولی عہد نے مزید کہا کہ’ آپ مملکت کی سلامتی اور تحفظ کے لیےجو عظیم قربانیاں اور بہادری کا مظاہرہ کررہے ہیں مملکت کے لوگوں نے اس کے قیام کے بعد سے اس کی پیروی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button