تلنگانہ

بندروں کے حملہ میں شیرخواربچی زخمی۔ تلنگانہ میں واقعہ

حیدرآباد: بندروں نے شیرخوار بچی پر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے کوروی منڈل کے مودگولا گوڑم موضع میں پیش آیا۔ مقامی لاونیہ اورسریش نامی جوڑے کو دیڑھ سال کی بیٹی ہے۔ کل سہ پہرخاتون اپنی بیٹی کو مکان کے صحن میں جھولے میں سلا کر پانی لینے کے اندرگئی ہوئی تھی کہ اسی دوران بندروں نے شیرخوارپرحملہ کردیا۔

بچی کے رونے کی آواز سن کر جب لاونیہ وہاں پہنچی تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیٹی پربندرحملہ کررہے ہیں۔ اس نے لاٹھی سے حملہ کرکے بندروں کو بھگادیا تاہم اس وقت تک لڑکی زخمی ہوگئی تھی بندروں نے بچی کے پاوں کے انگوٹھے کو کاٹ لیا تھا۔ لڑکی کو ابتداء میں محبوب آباد اوروہاں سے بہترعلاج کیلئے ورنگل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button