جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی مشتبہ موت

حیدرآباد:حیدرآباد کے علاقے تارناکہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی مشتبہ موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت چنئی سے تعلق رکھنے والے جوڑے پرتاپ (34)، سندھورا (32) ان کی بیٹی آدیا (4) اور پرتاپ کی ماں رجتی کے طور پر کی گئی ہے۔ان میں سے پرتاپ نے پھانسی لگا کر اپنی جان لے لی جبکہ دیگر تینوں کی نعشیں فرش پر پڑی ہوئی تھیں۔ پرتاپ ایک کار شوروم میں ڈیزائنر مینیجر کے طور پر کام کر رہا تھا وہیں سندھورا ایک خانگی بینک میں منیجر کے طور پر کام کر رہی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ موت کی وجہ خاندانی جھگڑا ہو سکتا ہے۔ کل سے دروازہ نہ کھولنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کو فون کیا پولیس نے جاکر دیکھا تو ان کی نعشیں پائی گئیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button