جنرل نیوز

تبلیغی جماعت کے ذمہ دار  و عالمی داعی الحاج محمد یوسف علی صاحب دامت برکاتہم سے کوڑنگل کے رکن اسمبلی پی نریندر ریڈی نے عیادت کی

تبلیغی جماعت کے ذمہ دار  و عالمی داعی الحاج محمد یوسف علی صاحب دامت برکاتہم سے کوڑنگل کے رکن اسمبلی پی نریندر ریڈی نے ملاقات کرتے ہوئی ان کی عیادت کی۔جو چند دن قبل خرابی صحت کے باعث حیدرآباد کے خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج تھے عیدالفطر کے موقع پر الحاج محمد یوسف علی صاحب اپنے فرزند حافظ محمد فیاض علی کےارکان خاندان کے ساتھ مل گورارم میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ الحاج محمد یوسف علی کی صحت یابی کی اطلاع سن کر رکن اسمبلی نریندر ریڈی ان کی قیام گاہ پہنچ کر عیادت کی اور ان کے فرزند حافظ محمد فیاض علی سے ان کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر بابا صاحب ، اجمیر بھائی ، جاوید بھائی ، خالد بھائی ، محمد فواد علی اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button