جرائم و حادثات

کریم نگر میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ۔ 5 گیس سلنڈرس پھٹ پڑے

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کریم نگر کے سبھاش نگر میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آدرش نگر علاقہ کے ایک مکان میں اچانک آگ لگ گئی اور آگ نے اس پاس کے مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔

 

اس حادثہ میں پانچ گیس سلنڈر پھٹ پڑے جس کے ساتھ ہی زوردار دھماکے کی آوازیں آئیں اور آگ نے شدت اختیار کر لی۔ اطلاع ملتے ہی فائر انجنوں کو طلب کر کے آگ بجھانے کا کام کیا جا رہا ہے، معلوم ہوا ہے کہ یہاں رہنے والے افراد میڈارم جاترا گئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہ گئے۔

 

آگ لگتے ہی مقامی افراد میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔حادثہ کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button