نیشنل

سڑک پر پھول فروخت کرتی معصوم بچی کو دیکھ کر امیتابھ بچن ہوگئے جذباتی

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن پھول فروخت کرنے والی معصوم بچی کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔ امیتابھ نے اپنے بلاگ پرجذباتی انداز میں لکھا کہ کس طرح ایک چھوٹی سی لڑکی شدید بارش میں ٹریفک کے درمیان اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے پھول فروخت کر رہی تھی۔

 

 

امیتابھ نے لکھا ’’میں کافی دیر سے لڑکی کو دیکھ رہا تھا کہ وہ کس طرح گاڑیوں کی کھڑکی کے قریب جا کر پھول خریدنے کو کہہ رہی تھی۔ بہت کوششوں کے بعد بھی کسی گاڑی نے بچے سے پھول نہیں لیے۔ میں کافی دیر سے یہ منظر دیکھ رہا ہوں۔‘‘ اداکار نے کہا کہ میں نے اس لڑکی کو اپنے پاس بلایا اور گلاب کی قیمت پوچھے بغیر لڑکی کو پیسے دیئے اور اس سے گلاب لے لیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button