تلنگانہ

تلنگانہ میں پولنگ کے دن بااجرت تعطیل

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا ہے کہ 13 مئی کو پولنگ کے دن تمام کمپنیاں اپنے ملازمین کو بااجرت تعطیل دیں، قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یکم جون کی شام ساڑھے چھ بجے تک ایگزٹ پولس پر پابندی رہے گی بندوبست کے لیے ریاست سے مرکزی دستوں کو طلب کیا گیا ہے ساتھ ہی ریاست کے 60 ہزار ملازمین پولیس کو متعین کیا گیا ہے۔ وکاس راج کے مطابق تلاشی مہم کے دوران تاحال 320 کروڑ روپے مالیتی اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔

 

قوائد کی خلاف ورزی پر 8 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک لاکھ 88 ہزار ملازمین نے پوسٹل بیلٹ کا استعمال کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button