انٹر نیشنل

مسجد الحرام کی چھت پر معمر اور معذور افراد کو طواف کی سہولت کےلیے گولف کارٹس

ریاض ۔ کے این واصف

حرم انتظامیہ مہمانان رب العزت کو سہولت بہم پہنچانے اور ان کی خدمت کے لئے کوئی دقیقہ فردگزاشت نہیں چھوڑتا۔  ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد الحرام میں معمر اور بیمار زائرین کے لیے مخصوص گولف کارٹس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

گولف گاڑیوں سے صرف مسجد الحرام کی چھت سے طواف کرایا جاتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 50 گولف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گولف گاڑیوں کی سہولت محدود وقت کےلیے فراہم کی جاتی ہے جو شام 4 سےصبح کے 4 بجے تک کام کرتی ہیں۔

 

گاڑی کا فی کس کرایہ 25 ریال ہے۔ ہرگاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔گاڑیوں کےلیے بکنگ کے انتظامات مسجد الحرام کے مختلف دروازوں پرکیے گئے ہیں جن میں باب اجیاد کی سمت میں موجود برقی زینے، شاہ عبدالعزیز گیٹ اور عمرہ گیٹ کے سمت موجود لفٹ شامل ہے

 

ان مقامات سے گولف گاڑیوں کی بکنگ کرانے کے بعد وہاں سے لفٹ کے ذریعے مسجد الحرام کی چھت پر پہنچ کرگاڑی کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button