جنرل نیوز

رمضانی بابا درگاہ اہلسنت والجماعت ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیر سوسائٹی دھرم پوری بلز نظام آباد کی تشکیل

نظام آباد : 21 مئی ( اردو لیکس) رمضان با با درگاه اہلسنت والجماعت ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیر سوسائٹی دھرم پوری ہلز نظام آباد کی تشکیل عمل میں آئی ۔ محمد سلیم شاہ سینئر لیڈر کو صدر ، محمد رفیق خان ( ارسہ پلی ) نائب صدر، محمد اکبر جنرل سکریٹری ، وسیم احمد عمران جوائنٹ سکریٹری محمد رفیق خازن ، میر مشتاق علی اور شہناز بیگم اراکین عاملہ، لیگل اڈوائیز ایم راجندر ریڈی سینئر ایڈوکیٹ شامل ہے۔

 

محمد سلیم شاہ صدر نے بتایا کہ سوسائٹی کو سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کیا گیا جس کا نمبر ‏2024 No:203 of ہے۔ انہوں نے بتایا کہ درگاہ کے احاطہ میں گذشتہ کئی برسوں سے زائرین کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات رو بہ عمل نہیں لائے گئے ۔ درگاہ کے احاطہ میں لائٹنگ سی سی روڈ ، ڈرین ،پینے کے پانی کی سہولت کیلئے اقدامات کئے جائیں گے

 

رمضانی بابا درگاہ اہلسنت والجماعت ڈیولپمنٹ سوسائٹی دھرم پوری ہلز نظام آباد کی تشکیل پر نوجوانوں اور بزرگوں کی جانب سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button