جنرل نیوز

یونیفارم سول کوڈ کا نفاد ملک کی خوبصورتی اور گنگا جمنی تہذیب کے خاتمہ کا ذریعہ ہوگا، کاماریڈی میں اجلاس سے کل جماعتی مذہبی وسیاسی قائدین کا دو ٹوک مطالبہ

کاماریڈی: یونیفارم سول کوڈ کا نفاذ ملک کی خوبصورتی گنگا جمنی تہذیب کے خاتمہ کا ذریعہ ہوگا؛ ملک عزیز بھارت میں مختلف ذات و مذاہب کے لوگ مختلف روایتوں اور زبان کے بولنے والے عرصے سے رہتے بستے آئے ہیں، اس ملک کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں کثرت میں وحدت ہے، دستور ہند کی دفعہ 25 کے تحت ملک عزیز بھارت کے باشندگان کو مذہبی لسانی مکمل آزادی دی گئی ہے، مختلف مذاہب اور قبیلوں کے طور طریقے جداگانہ ہیں، ان تمام کو کسی ایک سانچہ پر لانے کی حکومت ہند کی کوشش دستور میں دی گئی آزادی کو چھیننا ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار کاماریڈی میں جمعیۃ علماء کے زیراہتمام کل جماعتی مذہبی و سیاسی قائدین کے اجلاس سے مولانا مفتی عمران خان قاسمی (صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی) مولانا مفتی عرفان زمزم قاسمی (ناظم ادارہ اصلاح البنات) مولانا وسیم احمد قادری (خطیب مدینہ مسجد) مولانا محفوظ الرحمن (جمعیت اہل حدیث) مولانا رضوان قاسمی (دارالعلوم بچکندہ) مقصود احمد خان (ایڈوکیٹ)نے کیا، حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر اجلاس نے مسلم پرسنل لاء کی حفاظت اور ہماری ذمہ داری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی زندگیوں میں دین و شریعت اور سنت کی پابندی کے ساتھ معاشرہ کو سدھارنے کی فکر کریں، مسلمان پندرہ سو سال سے بھارت میں ملکی و اسلامی تشخص کے ساتھ ملک کے قوانین کی پاسداری کرتے آرہے ہیں، اور آئندہ بھی مکمل پابندی کے ساتھ رہیں گے، یکساں سول کوڈ سے نہ صرف مسلمان پریشان ہوں گے؛ بلکہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو دشواریاں پیش آئیں گی، امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی ہدایت پر عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی مدظلہ، مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی مدظلہ کی رہنمائی میں ریاستی سطح پر نہ صرف مسلمان بلکہ مختلف مذاہب و طبقات میں یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کے نقصان سے واقف کروایا جا رہا ہے، لاء کمیشن نے اس سلسلہ میں ملکی باشندگان سے رائے مانگی ہے، لہذا اس سلسلے میں قوم کے اندر شعور بیداری اور صحیح رائے پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

الحاج سید عظمت علی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی) محمد جاوید علی (صدر مسجد محمود اشرف کاماریڈی) نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، محمد عزیز الدین عزیز (صدر جمعیۃ علماء حلقہ اسلام پورہ) نے سب کا شکریہ ادا کیا اس اجلاس میں بطورِ خاص رحیم الدین انور (صدر انجمن ترقی اردو کاماریڈی) محمد عبدالرحمن (جانثار روزنامہ منصف) محمد امتیاز صاحب (صدر تنظیم المساجد بانسوارہ) مولانا محبوب (نائب صدر جمعیۃ علماء بچکندہ) مولانا مفتی خواجہ شریف مظاہری (صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک) مولانا نظرالحق قاسمی (صدر جمعیۃعلماء منڈل کاماریڈی) مولانا منظور عالم (سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی) محمد عبدالواجد علی خان (خازن مجلس) حافظ محمد خواجہ پاشاہ (نمائندہ قاضی ملک طہ) حافظ عبدالواحد حلیمی نے اجلاس میں شرکت کی، صدر میلاد کمیٹی قدیر مدینہ مسجد، محمد امجد کونسلر، محمد سلیم الدین کونسلر، محمد جمیل احمد کونسلر کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی تنظیموں سے وابستہ ذمہ دار افراد بھی شریک اجلاس رہے، محمد فیروزالدین سکریٹری محمد عباد اللہ، محمد حمزہ، محمد وصی الدین نے ای میل کرنے کے طریقے کار پر خدمت انجام دیں گے، حافظ محمد خواجہ یاسین کی قرأت، حافظ علیم الدین کی نعت شہہءدیںﷺ سے پروگرام کا آغاز ہوا، حافظ یوسف حلیمی انور کی دعا پر اجلاس مکمل ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button