نیشنل

بی جے پی کو مسلمانوں کے ایک ووٹ کی بھی ضرورت نہیں ہے : کرناٹک کے سابق وزیر کے ایس ایشوراپا

بنگلورو _ 25 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) جب کبھی ملک میں عام انتخابات ہوتے ہیں یا پھر ریاستوں میں اسمبلی کے انتخابات ہوتے ہیں تو بی جے پی کے کئی لیڈر ہندو ووٹوں کو متحد کرنے اشتعال انگیز بیانات دیتے  ہیں۔ بی جے پی کے یہ لیڈرس ذات پات اور مذہب کے بارے میں متنازعہ تبصرے کرتے ہیں اور لوگوں میں تفرقہ پیدا کرتے ہیں۔ وہ ووٹ حاصل کرنے کے مقصد سے ایک مذہب کی تعریف کرتے ہیں اور دوسرے مذہب کی تذلیل کرتے ہیں۔ اب کرناٹک اسمبلی انتخابات کی لڑائی شروع ہو گئی ہے۔ وہاں کے بی جے پی لیڈر نے حال ہی میں اس طرح کا متنازعہ تبصرہ کیا ۔

 

کرناٹک کے بی جے پی لیڈر اور  سابق وزیر کے ایس ایشورپا نے حال ہی میں ایک میٹنگ میں مسلمانوں کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ایک بھی مسلم ووٹ نہیں چاہتے۔ شیواموگا میں پیر کو ویراشائیو اور لنگایت کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ایشورپا نے تبدیلی مذہب کے واقعات میں اضافہ کا تذکرہ کرتے ہوئے ہندووں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button