تلنگانہ

جگتیال بلدیہ کی چیئرپرسن بھوگا شراونی نے استعفی پیش کردیا _ کونسلرس کی بغاوت کے بعد لیا فیصلہ

جگتیال _ 25  جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال بلدیہ میں بی آر ایس کی چیئرپرسن بھوگا شراونی نے چیئرپرسن کے عہدہ سے مستعفی ہوگئیں۔۔ آج انھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے عہدہ چھوڑ دینے کا اعلان کرتے ہوئے استعفی کا مکتوب حوالے کیا۔

تین دن وبل ان کے خلاف پارٹی کے نصف سے زائد کونسلرس نے بغاوت کردی تھی اور  چیئرپرسن بھوگا شراونی کو عہدہ سے ہٹا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے باغی کونسلرس دستخطی مہم بھی چلائی تھی ۔  چیئرپرسن کے خلاف 23 کونسلرس نے اپنے دستخط کرتے ہوئے ایک مکتوب رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کے حوالے کیا تھا ۔باغی کونسلرس نے چیئرپرسن بھوگا شراونی پر یکطرفہ فیصلے کرنے اور انھیں اعتماد میں نہیں لینے کا الزام لگایا تھا اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دی تھی باغی کونسلرس کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل ہی  آج شراونی نے اپنا استعفی  پیش کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button