ایجوکیشن

اقلیتی اقامتی کالج بوائز دیورکدرہ میں مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب منائی گئی 

دیورکدرہ: 12 نومبر (اردو لیکس) مولانا ابوالکلام آزاد کے 134 یوم پیدائش کے موقع پر دیورکدرہ اقلیتی اقامتی کالج بوائز میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر محمد فرید نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے امتیاز اسحاق میناریٹی فینانس کارپوریشن چیرمین تلنگانہ’ خواجہ جمیل احمد آر ایل سی ٹمریز’ محمد سلیم ڈسٹرکٹ اکیڈمک کوڈینٹر ودیگر نے شرکت کی۔ مہمانوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا آزاد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کالج کے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کے گے۔ اور کالج کے اسٹاف کو انکی بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر کالج وارڈن محمد عرفات کے علاوہ لکچررس’ طلباء موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button