تلنگانہ

اساتذہ کے تبادلوں کی تلنگانہ ہائی کورٹ نے دی مشروط اجازت

حیدرآباد _ 30 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے  سرکاری اساتذہ کے تبادلے کو کئی شرائط کے ساتھ اجازت دے دی ہے۔ ہائی کورٹ نے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی کے عبوری احکامات میں نظرثانی کی ہے ۔ تاہم عدالت نے ٹیچرس یونین کے قائدین کو 10 فیصد  اضافی پوائنٹس کی الاٹمنٹ کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے یونین لیڈرس کو اضافی پوائنٹس دیئے بغیر تبادلے کی اجازت دے دی۔

 

عدالت نے ٹیچر جوڑے کو اضافی پوائنٹس الاٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ اساتذہ کے تبادلے حتمی فیصلے کے تابع ہونا چاہیے ۔ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اے جی رام چندر راؤ اور درخواست گزاروں کی جانب سے  پربھاکر اور کرشنیا نے دلائل دیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button