نیشنل

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس فاطمہ بی بی کا انتقال

نئی دہلی _ 23 نومبر ( اردولیکس) سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے طور پر تعینات ہونے والی جسٹس ایم فاطمہ بی بی کا  جمعرات کو 96 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسلم خاتون ہونے کا نادر اعزاز بھی حاصل کیا۔ فاطمہ بی بی 29 اپریل 1992 کو اپنی ریٹائرمنٹ تک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تھیں۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد، انہوں نے قومی انسانی حقوق کمیشن کی رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد فاطمہ بی بی نے تمل ناڈو کی گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اور 1989 میں فاطمہ بی بی سے شروع ہونے والے سپریم کورٹ کے 71 سالوں میں صرف آٹھ خواتین کو جج مقرر کیا گیا۔ 30 اپریل 1927 کو کیرالہ میں پیدا ہونے والی فاطمہ بی بی کو ان کے والد نے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

 

انہوں نے 1950 میں بار کونسل کے امتحان میں ٹاپ کیا اور بار کونسل کی گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔پھر وہ مختلف عہدوں پر فائز ہوتے ہوئے  1989 میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنیں اور تاریخ رقم کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button