جرائم و حادثات

جگتیال بس اسٹینڈ کے سامنے خوفناک سڑک حادثہ _ دو نوجوان ہلاک

جگتیال _ 4 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال شہر میں اتوار کی صبح خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو نوجوانوں کی موٹر سائیکل پر کنٹرول کھونے اور ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے موت ہو گئی۔ یہ حادثہ جگتیال کے نئے بس اسٹینڈ کے سامنے کی سڑک پر پیش آیا ۔

 

سڑک پر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ایک اور نوجوان کو 108 گاڑی میں ہاسپٹل لے جایا گیا اور وہ دم توڑ گیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ ایک  نوجوان کا تعلق ملیال گاوں سے تھا جس کی شناخت گنگادھر  طالب علم  کے طور پر ہوئی جس کی موقع پر ہی موت ہوگئی دوسرا نوجوان  کرپا نند ملیال  منڈل کے اوگولا پور گاؤں کا  رہنے والا تھا جو ہاسپٹل لے جانے کے بعد موت ہوگئی۔

 

یہ واقعہ جگتیال کے نئے بس اسٹینڈ پر اس وقت پیش آیا جب دو دوست کام کے لیے دو پہیہ گاڑی پر  جگتیال  آئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button