نیشنل

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے 30 نومبر کو پولنگ _ پانچ ریاستوں کا شیڈول جاری

نئی دہلی _ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری ہوگیا ہے تلنگانہ میں ایک ہی مرحلے میں پولنگ 30 نومبر کو ہوگی 3 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی اور 5 دسمبر تک انتخابات کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

تلنگانہ کے علاوہ چار ریاستوں میں انتخابی بگل بچ گیا ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاست تلنگانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور میزورم کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان پانچ ریاستوں میں انتخابی ضابطہ نافذ ہو گیا ہے

اس موقع پر سی ای سی راجیو کمار نے کہا… ہم پانچ ریاستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کر رہے ہیں۔ ہم نے 40 دنوں میں پانچ ریاستوں کا دورہ کیا۔ ہم نے پانچ ریاستوں کے عہدیداروں اور پارٹی لیڈروں سے بات چیت کی۔ ہم نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رائے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان پانچ ریاستوں کے انتخابات کے لیے چھ ماہ سے مشق کر رہے ہیں۔

 

سی ای سی نے کہا کہ تلنگانہ میں 119 اسمبلی سیٹوں، چھتیس گڑھ میں 90، میزورم میں 40، راجستھان میں 200 اور مدھیہ پردیش میں 230 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ پانچ ریاستوں میں کل 679 سیٹیں ہیں۔

 

واضح رہے کہ میزورم اسمبلی کی مدت 17 دسمبر، چھتیس گڑھ کی 3 جنوری، مدھیہ پردیش کی 8 جنوری، راجستھان کی 14 جنوری اور تلنگانہ اسمبلی کی مدت 18 جنوری کو ختم ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button