انٹر نیشنل

اسرائیل کی اندھا دھند تائید پر مصر کی خاتون صحافی سی این این جرنلسٹ پر برس پڑیں۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: اسرائیل کی اندھا دھند تائید پر مصر کی خاتون جرنسلٹ نے سی این این کی صحافی کو سر عام ڈانٹ دیا۔

 

رحمہ زین نامی مصری خاتون صحافی نے CNN کی نامہ نگار کلریسا وارڈ سے بات کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی اندھی حمایت پر ڈانٹ دیا۔ انہوں نے امریکی ٹی وی کی صحافی سے کہا کہ آپ صرف ایک کٹھ پتلی ہیں کیونکہ آپ غزہ پر جنگ کی امریکی اور مغربی کوریج کو گمراہ کن انداز میں پیش کررہی ہیں۔

 

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زین جمعہ کو مصر اور غزہ پٹی کے درمیان رفح کراسنگ پر موجود تھیں۔ مصر کی صحافی نے مغربی میڈیا پر سخت تنقید کی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر نشر کیا گیا جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔مصری صحافی نے کہا کہ اگر آپ نے واقعی میری بات سنی تو آپ جس چینل کے ساتھ کام کرتی ہیں اس سے استعفیٰ دے دیں گے اور پوچھا کہ آپ کی انسانیت کہاں ہے؟” آپ کے ملک نے اسرائیل کو ہری جھنڈی دی اور وہ پوری اجازت کے ساتھ فلسطینیوں کو مارتے اور ذبح کرتے ہیں ذرا تصور کریں کہ بچوں اور شیر خوار بچوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

اس بمباری کی آوازیں ہم یہاں سنتے ہیں۔مصر کی جرنلسٹ نے کہا کہ آپ کا چینل کہاں ہے؟ کیا ہو رہا ہے رپورٹ کریں، سچ دکھایں میں سمجھتی ہوں کہ تم صرف ایک ملازم اور کٹھ پتلی ہو، آؤ مجھ سے بات کرو اور میرے ساتھ انسانوں جیسا سلوک کرو، میں سمجھتی ہوں کہ تمہاری اپنی خارجہ پالیسی ہے اور جان لو کہ آپ اپنی حکومت کی طرف سے بول رہے ہیں۔مصر کی صحافی نے مزید کہا آپ حقائق کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ آپ ان کے مالک ہیں۔ جو کچھ ہو رہا ہے اس کی داستان آپ کے پاس ہے۔ آپ اقوام متحدہ اور ہالی ووڈ کو کنٹرول کرتے ہیں فلم انڈسٹری اور میڈیا کولیکن ہماری آوازیں کہاں ہیں؟

 

ہماری آوازیں سنی جانی چاہئیے۔بعد ازاں CNN کی نامہ نگار کلریسا وارڈ نے اپنے چینل کے ساتھ راست نشریات میں کہا کہ انہوں نے رفح کراسنگ کے سامنے لوگوں سے بات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا غصہ نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکہ اور مغربی میڈیا پر بھی ہے۔

 

ان میں سے بہت سے لوگوں نے محسوس کیا ان کی آوازیں سنائی نہیں دے رہی ہیں اور ان کو بات کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button