مبارکباد

محمد عارف الدین صدر مدرس نظام آباد کی دختر کی شادی خانہ آبادی 

نظام آباد:2/جنوری (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) محمد عارف الدین گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شکر نگر و ضلع جنرل سکریٹری ٹی ایس میسا نظام آباد کی دخترکا عقد مسعود محمد عبدالہادی بی ٹیک ای سی ای، او ایچ اینڈ ایس منیجر جیکب /ریاض سعودی عرب فرزند محمد عبدالرب آفس سپرنٹنڈنٹ موظف بی ایس ین ایل نظام آباد کے ساتھ بعد نماز عصر مسجد کچیاں نظام آباد میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ بعد ازاں ین ین گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں منعقدہ استقبالیہ میں اظہر محی الدین، قادر محی الدین آڈیٹر تلنگانہ یونیورسٹی، محمد عبدالحمید موظف اسکول اسسٹنٹ، محمد علیم، محمد نعیم، محمد وسیم، حافظ عبدالملک، حافظ عبدالماجد، محمد عبدالقادر، منڈل آفیسر محمد اقبال احمد، کاکتیہ پرنسپل محمد فرید الدین، اسسٹنٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی محمد عبدالقوی، صدر ضلع ایم آر پی یف خواجہ معین الدین، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس، سعید بن عمر ین آر آئی، رشید خان جاوید کنٹراکٹر، کارپوریٹر اکبر حسین، صدر ٹی ایس میسا انور رفیقی، ایم اے بشیر محکمہ پولیس، محمد اشفاق احمد آرمور ڈویژن صدر، اسحاق احمد آڈیٹر لوکل فنڈ، محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ بودھن، کلیم الدین شمس صدر مدرس، ایم اے ربانی بودھن، سید صابر علی موظف بی ایس این یل، شیخ احمد، محمد فضل اللہ خان، شیخ فاروق احمد، نعمان (سلطانس شوروم)، ایم اے وحید رومانی، محمد عمر، عبدالرحمن بازرارہ نے شرکت کی۔مہمانوں کا استقبال صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس نوید اقبال، ایم اے علیم موظف مجلس بلدیہ، ڈاکٹر ایم اے ماجد، پروفیسر معید جاوید، ضیاء اللہ خان، ندیم اللہ خان، شعیب اللہ خان، سید امیر الدین، ایم اے کوثر، محمد فہیم احمد ارمان نے خیر مقدم کیا۔تقریب ولیمہ کا عشائیہ نظام پیالیس فنکشن ہال دیا گیا اس موقع پر سرکاری وغیر سرکاری عہدیداروں، اساتذہ، تاجرین، معززین شہر دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محمد عبدالرب، محمد عبدالرزاق، عبدالرحمن محی الدین، محمد عبداللہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button