جنرل نیوز

میناریٹی فینانس کار پوریش کو مزید 70کروڑ روپیۓ جاری کرنے پر دیورکدرہ منڈل کوآپشن ممبر قدیر پاشاہ نے کیا مسرت کا اظہار

دیورکدرہ : 26 دسمبر (اردو لیکس) تلنگانہ حکومت کی طرف سے میناریٹی فینانس کار پوریش کو مزید 70کروڑ روپیۓ جاری کر نے پر دیورکدرہ منڈل کوآپشن ممبر قدیر پاشاہ نے خوشی ومسرت کا اظہار کیا ھے۔قدیر پاشاہ کوآپشن ممبر نےآج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوۓ کہا کہ تلنگانہ حکومت نے پہلے مرحلے میں 50کروڑ روپۓ اور دوسرے مرحلے میں 70کروڑ روپۓ منظور کیاگیاھے۔اس طرح تلنگانہ حکومت نے ایک سو بیس کروڑ میناریٹی فینانس کارپوریشن کے لۓ منظور کۓ جانے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا ھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ ریاست میں میناریٹی فینانس کارپوریشن سے 12000 بارہ ہزار میناریٹی افراد کو فائدہ پہونچ سکتا ھے۔اور انہوں نے چیف منسٹر جناب کے ۔چندراشیکھر راؤ اور رکن اسمبلی دیورکدرہ آلہ وینکٹیشور ریڈی اور اسٹیٹ میناریٹی فینانس کارپوریشن کے چیرمن جناب امتیاز اسحاق سے اظہار تشکر کیا ھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button