انٹر نیشنل

ثانیہ مرزا نے ریٹائرڈ منٹ کے وقت کا کردیا اعلان۔سوشل میڈیا پرجذبانی پیغام

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آج ریٹائرڈ منٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا، ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک انتہائی جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ آسٹریلیائی اوپن کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہیں گی۔ آسٹریلیائی اوپن 16 جنوری سے شروع ہونے جا رہا ہے اور یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ حالانکہ ثانیہ مرزا نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ ڈبلیو ٹی اے 1000 دبئی ٹینس چمپئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لیں گی جو کہ 19 فروری سے شروع ہو رہا ہے لیکن اب انھوں نے اپنا ارادہ بدل دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button