جنرل نیوز

ریونت ریڈی کا جگتیال میں کانگریس اقلیتی قائدین کی جانب سے شاندار استقبال _ مکثر علی نیہال نے امام ضامن باندھا

تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے آج جگتیال شہر میں پدایاترا کرتے ہوئے مقامی لوگوں سے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ ریونت ریڈی کا تین کھنی چوراہے پر کانگریس کے اقلیتی قائدین نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر جگتیال سٹی کانگریس اقلیتی سیل کے صدر مکثر علی نیہال نے ریونت ریڈی کو امام ضامن باندھا۔ ریونت ریڈی کے ہمراہ رکن کونسل جیون ریڈی اور دیگر قائدین کا بھی استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر نیہال کے علاوہ کانگریس کے اقلیتی قائدین اظہر بھائی، نمایندہ کونسلر اسد، کمال کونسلر ، جلال بھائی ،چاند بھائی، اور دوسرے موجود تھے بعد ازاں ریونت ریڈی کی پدایاترا مختلف علاقوں سے گزری۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button