تلنگانہ

عادل آباد کے مجلسی قائدین نے گستاخ راجہ سنگھ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تحریری شکایت

اے آئی ایم آئی ایم عادل آباد کے کونسلرز،کوآپشن ممبر اور وارڈ صدور نے ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن پہونچ کر ملعون راجا سنگھ کے خلاف شکایت درج کروائی۔اس موقع پر ٹاؤن ڈی ایس پی وی امیندر اور ون ٹاؤن سی آئی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت حوالے کرتے ہوئے راجہ سنگھ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔جس پر ڈی ایس پی نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور مقدمہ درج کرنے کا تیقن دیا۔مجلسی وفد میں کونسلرز شیخ نزیر احمد،شاہنواز الرحمٰن،نمائندہ کونسلرز سید شاہ راشد الحق،ظفر احمد خان،مجلسی کو آپشن ممبر محمد روہیت،سید پرویز،شکیل احمد اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button