بزنس

چکن کی قیمت میں کافی کمی _ مزید گراوٹ کا امکان

کارتک کا مہینہ آچکا ہے۔غیر مسلم گھر میں پوجا کرتے ہیں ۔ اس کی وجہ سے بہت سے لوگ نان ویج سے دور رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کارتک کے مہینے میں چکن کی قیمتوں میں کمی آنا  معمول کی بات ہے، ہمیشہ کی طرح اس سال بھی چکن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ چند روز قبل چکن کی قیمت ڈھائی سو روپے 300روپے  فی کلو  فروخت ہوئی تھی ۔

 

لیکن فی الحال ایک کلو چکن  کی قیمت  150 روپے جلد ساتھ اور   بغیر جلد  کے  170 روپے فروخت ہورہا ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 4 ماہ میں ایک کلو چکن کی یہ سب سے کم قیمت ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

لیکن انڈے کی قیمت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے فی انڈہ 6 روپے میں فروخت ہو رہا ہے

کارتِکا ماسم ہندو کلینڈر میں ایک مہینہ ہے، جو عام طور پر نصف اکتوبر سے نصف نومبر کے درمیاں آتا ہے جس میں ہندو افراد پوجا پاٹھ کرتے ہیں اس دوران وہ ناں ویج کا استعمال نہیں کرتے ۔جس کی وجہ سے کارتکا ماسم میں چکن کی قیمت میں کمی آجاتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button