جنرل نیوز

گورنمنٹ اسکول بورگاوں ضلع نظام آباد میں دوپہر کے کھانے میں ناقص غذا کی فراہمی سے طلباء کی صحت متاثر

ڈی سنجے نے سرکاری دواخانہ پہچ کر طلباء کی عیادت کے ذریعے حالات کا لیا جائزہ. 

نظام آباد.8/ڈسمبر (اردو لیکس) شہر کے حدود بورگاوں میں واقع گورنمنٹ آپ پرائمری اسکول کے طلباء کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے دو پہر کے کھانے میں ناقص غذا کی فراہمی کے بعد کئی طلباء کی طبعیت اچانک بگڑ گئی. طلباء کو دست و قئے کی شکایت پر سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا. اس بات کی اطلاع ملنے پر شہر کے سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و سابقہ فرسٹ مئیر ڈی سنجے نے اپنے رفقاء کے ہمراہ سرکاری دواخانہ پہنچ کر طلباء کی عیادت کی اور اولیاء طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے وجوہات سے واقفیت حاصل کی. بعد ازاں ڈی سنجے نے ہاسپٹل انتظامیہ و ڈیوٹی ڈاکٹرز سے طلباء کی موجودہ صحت سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ طلباء کی بہتر طبی نگہداشت میں جلد از جلد مکمل صحتیابی کیلئے خصوصی طبی امداد فراہم کریں. اس خصوص میں گورنمنٹ ہاسپٹل ایم ای او نے ڈی سنجے کو بتایا کہ ہاسپٹل میں پوری توجہ کے ساتھ طلباء کا علاج جاری ہے اور متعلقہ واقع کی انکوائری کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی اور دوبارہ اس طرح کی لاپرواہی کا ادعا نہ ہو اس کیلئے اسکول انتظامیہ و دیگر اسکول اسٹاف کو پابند کیا جائے گا. اس موقع پر ڈی سنجے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابقہ برسراقتدار ریاستی حکومت میں آئے دن گورنمنٹ اپر پرائمری اسکولس و ریسڈینشل اسکولوں میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے چلتے اس طرح کے واقعات سامنے آئے ہیں. لیکن اب کانگریس اقتدار میں ایسے مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے ذمہ دار افراد اور اسکول انتظامیہ کو بخشا نہیں جائے گا.

متعلقہ خبریں

Back to top button