تلنگانہ

میٹ پلی ٹاون میں 9 سالہ محمد عمر آوارہ کتوں کے حملہ میں زخمی

کورٹلہ _ یکم جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں آوارہ کتوں کے حملوں کے واقعات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں ہر روز ریاست کے کسی نا کسی مقام پر کتوں کے حملے کا واقعہ سامنے آرہا ہے گزشتہ روز حیدرآباد میں ایک معصوم پر ایک کتے نے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا تھا اور آج ایک تازہ  واقعہ  میں ایک بچے پر کتوں کا حملہ  پیش آیا۔یہ واقعہ جمعرات کو جگتیال ضلع کے میٹ پلی ٹاون میں پیش آیا

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق میٹ پلی ٹاؤن میں ایس آر ایس پی کنال کے پاس واقع مجید کے قریب 9 سالہ  محمد عمر  نامی لڑکا کھیل رہا تھا کہ آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں لڑکے کے ہاتھ اور جسم پر  چوٹیں آئیں۔ مقامی لوگ لڑکے کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال لے گئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹاون میں کتوں نے  کافی دہشت مچا رکھی ہے اور اب تک کئی افراد کو کتوں کے حملہ میں زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button