جنرل نیوز

مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم کا 23 واں اجلاس عام ‘ بعنوان عظمت قرآن : مہمان علمائے کرام مولانا غیاث احمد رشادی صاحب مولانا احمد عبید الرحمن اطہر صاحب کا خطاب

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی آفاقی کتاب ہے قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے حافظ قرآن کا مرتبہ اللہ کے پاس بہت اونچا ہے علماء حفاظ ائم مساجد امت کے دینی رہنما ہے موجودہ پرفتن دور میں امت مسلمہ کا مساجد اور مدارس اسلامیہ سے اپنے تعلقات کو استوار کرنا ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم کے زیر اہتمام منعقدہ23 واں اجلاس عام بعنوان عظمت قرآن سے مہمان علمائے کرام مولانا غیاث احمد رشادی صاحب اور مولانا احمد عبید الرحمن اطہر صاحب نے اپنے خطاب میں کیا ۔

 

احاطہ مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں منعقدہ 23 واں اجلاس عام بعنوان عظمت قرآن سے مہمان مقرر مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر صفا بیت المال انڈیا حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید اللہ کی وہ مقدس کتاب ہے جو قیامت آنے والے انسانوں کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے حافظے قرآن کا مرتبہ اللہ کے پاس بہت اونچا ہے مدارس اسلامیہ نے ملک میں روزے اول سے تعلیم کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بہترین خدمت گزاروں کے ایک بڑے طبقہ کو دیا جو ملک کی خدمت کرتے ہوئے زیورے تعلیم کو پروان چڑھاتے ہوئے امن و امان کو قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی مولانا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک حافظ قران اور عالم دین امت مسلمہ کے لئے دینی رہنما ہے علماء انبیاء کے وارث ہے امت مسلمہ دورے حاظر میں علماء و حفاظ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط رکھے مولا نے اپنے ولولہ انگیز خطاب کو جاری رکھتے ہوئے امت مسلمہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج مسجدوں کے اماموں کو بہت کم معاوضہ دیاجاتاہے

افسوس کی بات ہے اور دورے حاظر میں امت کا سب سے بڑا المیہ ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنے دینی رھبر اور رہنما کے ساتھ مساجد کے صدور اور انتظامیہ کمیٹی کے لوگ ایک امام وخطیب کو اس کے شایان شان تنخوا دیجائے آج امت مسلمہ دینی رھبروں اور قائدین کے ساتھ بخل کا مظاہرہ کرتے ہے جو امت مسلمہ کے لئے افسوس کی بات ہے آج امت مسلمہ اپنے شادیوں میں بےدریغ طور پر روپیہ خرچ کرتی ہے جب دین کے رہبر اور دین کے قائدین علماء کرام و حفاظ کا مسلہ آتا ہے تو انہے معمولی تنخواہیں دی جاتی ہے جو افسوس کی بات ہے آج امت پر جو بھی حالات ہے اس کے ذمدار ھم خود ہے

 

دوسرے مہمان خصوصی حضرت مولانا احمد عبید الرحمن اطہر صاحب حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید کے ہر حرف کے تلاوت پر اللہ تعالیٰ کے جانب سے دس نیکیاں ملتی ہے آج امت روپیوں کی قدر تو جان لی مگر افسوس کہ نیکیوں کی قدر جان نہ سکی صاحب قرآن کا مرتبہ اعلی و افضل ہے ماہ رمضان کو عبادتوں اور قرآن کی تلاوت کے ذریعے پر رونق اور روحانی بنانے کا زور دیتے ہوئے کہا کہ جس کا رمضان المبارک صحیح گزرا اللہ اس کے مکمل سال کو پر کشش بنادیتے ہیں آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ھم اپنے اوقات کی حفاظت کرتے ہوئے زندگی گزارے بالخصوص رمضان المبارک میں قرآن مجید کی کثرت سے تلاوت کرتے ہوئے روزوں کے ساتھ ساتھ تراویح کو اہتمام کے ساتھ پڑے یہ اللہ سے بندے کو قریب ہونے کا ذریعہ ہے

 

صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم مولانا عبدالستار صاحب قاسمی نے مدرسہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم کھمم کا قیام سن 1992 میں ہوا قیام مدرسہ سے ابتک 137 طلباء نے تکمیل حفظ قرآن مجید مکمل کیا جن میں سے کئ طلباء نے عالمیت اور سند افتاء سے فراغت کے بعد اپنے علاقوں میں دینے خدمات میں سرگرم ہے مدرسہ کا سالانہ خرچہ 2853487 ہے علاوہ تعمیرات کے مدرسہ میں حفظ کی تکمیل کے بعد تین سال عالم کورس کا بھی نظم ہے امسال مدرسہ سے 7 طلباء نے تکمیل حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی مہمان علمائے کرام کے ہاتھوں طلباء کو دستار بندی اور سند فضیلت عطاء کی گئی ناظم مدرسہ مولانا سعید احمد صاحب قاسمی نے جلسہ کی نظامت کی مفتی جلال الدین صاحب قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم کھمم نے جلسہ کی صدارت کی اسٹیج پر مولانا عبدالمنان صاحب قاسمی مولانا بدیع الزماں صاحب مری پڑا بنگلہ مفتی احمد اشاعتی حافظ سید سلیم مفتی محبوب علی قاسمی مفتی عبدالرؤف قاسمی حافظ نذیر مولانا عارف مظاھری مفتی عمران قاسمی موجود تھے جلسہ میں عوام کی اور خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی مولانا احمد عبید الرحمن اطہر صاحب کے دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button