September 30, 2020

ٹریننگ کے دوران پولیس کانسٹبل کی موت

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ٹریننگ کے دوران ایک پولیس کانسٹبل فوت ہوگیا۔ حیدرآباد کے راجندرنگر سے وابستہ پولیس کانسٹبل بچی ریڈی کچھ دنوں سے ورنگل کے مامونور میں واقع 8 ویں بٹالین کے ٹریننگ سنٹر میں تربیت حاصل کررہے تھے۔ جمعرات کو قلب پر حملہ سے ان کی موت ہوگئی۔

Post source : urduleaks report