ایجوکیشن

میدک میں عنقریب انگریزی میڈیم دینیات اور اردو کے ساتھ اسکول کے قیام کا ویثزن اکیڈیمی چیرمن جناب جلیل انصاری صاحب کا اعلان  

میدک میں کافی عرصے سے انگلش میڈیم دینیات اور اردو کے ساتھ پاکیزہ ماحول میں ایک اسکول کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ کیونکہ جو اسکول میدک مستقر میں چلائے جا رہے ہیں جہاں پر انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف من مانی فیس وصول کی جا رہی ہے بلکہ مذہبی کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مسلم طلبہ بنیادی طور پر اس کلچر سے متاثر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں

 

جس پر اولیاء طلبہ میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور انگلش میڈیم اسکول کے قیام کی شدت سے کمی محسوس کی جارہی تھی۔حالیہ شاہین گروپ آف ایجوکیشن کے مدرسہ پلس اسکیم سے واقف کروانے کے لیےویژن آیجو کیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین جناب جلیل انصاری صاحب نے میدک دورے کے موقع پر مسلمانوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر یہ مانگ کی گی کہ میدک میں بھی ایک میعاری انگلش میڈیم ا سکول کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ قوم کے ہونہار طلبہ کی صحیح رہبری ہو سکے

 

مسلمانوں کے غیر معمولی ردعمل کو دیکھتے ہوئے جلیل انصاری صاحب نے یہ اعلان کیا کہ انشاءاللہ اس سال نہیں تو آنے والے سال سے یہاں پر ضرور ایک میعاری انگلش میڈیم سکول جو تمام سہولتوں کے ساتھ قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے انہوں نے کاروائی کا آغاز بھی کردیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے عمارت کی نشاندہی کیلئے بھی اپنی جانب سے کوششیں شروع کر دی ہے جلیل انصاری صاحب نے کہا کہ انشاءاللہ میدک تمام مسلمانوں کو اگر ساتھ رہا یقینا میعاری اسکول کے قیام کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھنگے۔

 

انہوں نے مسلمانوں کو پیغام دیا کہ اب یہ مان کر چلے کے آنے والے سال میں ہمارا اپنا ایک اسکول قائم ہوگا اس کو برقرار رکھنے اور اپنے بچوں کو پاکیزہ ماحول میں تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ویزن اکیڈیمی پرنسپل عظمہ انصاری ۔نائب صدر ویزن ایجوکیشنل ٹرسٹ جناب سید آصف پاشاہ ھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button