ایجوکیشن

اردو یونیورسٹی میں ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے

حیدرآباد،18 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے ریگولر کورس میں داخلے جاری ہیں۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30اگست ہے۔ کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن کامیاب یا ان مدارس کے فارغین جن کی اسناد کومانونے ایم اے میں داخلہ کے لئے منظورکیا ہے داخلہ لے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی نے ملک کے 200 سے زائد مدارس کی اسناد کو مختلف کورسز میں داخلہ کے لئے منظور کیاہے۔ان مدارس میں ایک بڑی تعداد شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف کے مدارس کی ہے جن میں اکثریت طالبات کے مدارس ہیں جن کی مکمل تفصیل مانو کی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ایم۔اے میں داخلہ کے لئے خواتین کی حد عمر 35سال اور مردوں کی 30 سال ہے۔ اس کورس میں طلبہ کو اسلامک اسٹڈیز کے نصاب کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ داخلہ کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر مکمل رہنمائی دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لئے شعبہ کے استاذ ڈاکٹر عاطف عمران 7505279270 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button