جنرل نیوز

فقیہ التجويد والقراءات حضرت مولاناقاری و مقری احمد اللہ صاحب بھگلپوری کا سانحہ ارتحال

مولانا محمد کاظم الحسنی کریم نگر صدرِ صفا بیت المال شاخ کریم نگر کے اطلاع کے بموجب
برادران اسلام ! بہت ہی زیادہ غمناک اور اندوہناک اطلاع دی جاتی ہے کہ فقیہ التجويد والقراءات حضرت مولاناقاری و مقری احمد اللہ صاحب بھگلپوری نور اللہ مرقده وبرد الله *شیخ القراءجامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈا بھیل* بانی و موسس جامعہ سبیل السلام کرن پور بھاگلپور سابق استاد تجوید و قراءات دارالعلوم دیو بند آج مورخہ ۲۹ رجب المرجب ۱۴۴۵ھ مطابق ۱۰ ضروری ۲۰۲۴ بروز سنیچر بوقت صبح 9 بجے کے قریب دار فانی سے دار بقاء کی طرف رحلت فرماگئے۔ إِنَّ الْعَيْنَ تَدْمَعُ، وَالْقَلْبَ يَحْزَنُ، وَلاَ نَقُولُ إِلاَّ مَا يَرْضَى رَبُّنَا، وَإِنَّا بِفِرَاقِكَ یا استاذنا الکریم لَمَحْزُونُونَ ‏”‏‏
اللہ تعالیٰ تینوں جامعات کو خصوصاً اور علمی دنیا کو عموماً نعم البدل نصیب فرمائے اور اس ہونے والے خلاکو ملا سے پر فرمادے ۔
*ان شاء اللہ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل کے احاطے میں ہوگی ۔* اور
*تدفین اونچا محلہ آدم پیر قبرستان میں ہوگی۔*

متعلقہ خبریں

Back to top button