تلنگانہ

بھاری قافلے کے ساتھ چیف منسٹر چندرشیکھرراو مہاراشٹر روانہ _ قافلے میں 600 کاریں شامل

حیدرآباد _ 26 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو، مہاراشٹر کے دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔ دو روزہ دورہ پر وہ دو خصوصی بسوں اور 600 کاروں کے ایک بڑے قافلے کے ساتھ سڑک کے ذریعہ حیدرآباد کے پرگتی بھون سے روانہ ہوئے۔

 

ان کے ساتھ وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور بی آرایس کے لیڈران بھی تھے۔ دوپہر ایک بجے یہ وفد مہاراشٹر کے عثمان آباد پہنچا جہاں پر دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد یہ وفد شولاپورکے لیے روانہ ہوگیا۔ شولاپورمیں وزیراعلی رات میں قیام کریں گے اور منگل کو صبح 8 بجے شولاپور سے پنڈاری پورم پہنچیں گے جہاں چیف منسٹر ایک مندر میں پوجا کریں گے۔بعد ازاں چندرشیکھرراو شولاپور کے سرکولی گاؤں میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے ۔اس کے بعد حیدرآباد واپس ہوجائیں گے۔

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا شہر حیدرآباد سے لے مہاراشٹر پہنچنے تک جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔ پارٹی کارکنوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہو کر ان پر پھول نچھاور کئے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ اپنے دورہ کے لئے ایک خصوصی ایرکنڈیشنڈ بس تیاری کی ہے جس میں ہر طرح سہولیات ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button