December 13, 2018

مجلس العلماء والحفاظ کریمنگر کے تحت خواتین میں تفسیر و درس قرآن کا اہتمام

کریم نگر ۔8 مارچ ( پریس ریلیز) محمد عبد الحميد قاسمی کی اطلاع کے بموجب “مجلس العلماء والحفاظ کریمنگر” کے زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ افضل العلوم سواران محلہ، ریکرتی نزد مدرسہ عربیہ حفظ القرآن میں ہر اتوار بعد نماز ظہر شہر کے علماء کرام میں سے ایک عالم دین کا اور چنتہ کنٹہ شانتی نگر میں ہر ماہ کے پہلے اتوار کو بعد نماز ظہر مفتی محمد یونس القاسمی صاحب ناظم مدرسہ عربیہ اشرف العلوم کریم نگر اور محلہ کشمیر گڈہ روبرو فائر اسٹیشن ہر اتوار بعد نماز ظہر مولانا شیخ عبد اللہ صاحب قاسمی امام وخطيب مسجد سالم الخميسی اور محلہ الیکٹرسٹی کالونی روبرو ایس ایف ایس گارڈن میں ہر ماہ ایک مرتبہ مفتی غیاث محی الدین صاحب ناظم مدرسہ عربیہ حفظ القرآن اور شالیمار فنکشن ہال کشمیر گڈہ میں 15 دن میں ایک مرتبہ کسی بھی عالم دین کا بعد نماز جمعہ خواتین کے لئے تفسیر و درس قرآن کا اہتمام ہوگا – ان شاءاللہ معقول پردہ کا نظم رہیگا حسب سہولت تمام خواتین سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے – مزید تفصیلات کے لئے

> 306 355 9346 پر ربط کرسکتے ہیں –

Post source : Press release